ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ممبران پارلیمنٹ کی غیر حاضری سے مودی ناراض،کہا:فون کر کےکسی بھی وقت بلا سکتا ہوں

ممبران پارلیمنٹ کی غیر حاضری سے مودی ناراض،کہا:فون کر کےکسی بھی وقت بلا سکتا ہوں

Wed, 22 Mar 2017 11:50:53  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 21؍مارچ(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )منگل کو ہوئی بی جے پی کی میٹنگ میں وزیر اعظم نریندر مودی نے 6؍اپریل کو ملک بھر میں بی جے پی کے یوم تاسیس منانے کا خاکہ پیش کیا۔وہیں انہوں نے تمام ممبران پارلیمنٹ سے کہا کہ وہ اپنے علاقوں میں لوگوں کو جی ایس ٹی کے بارے میں بتائیں ، اوریہ بھی بتائیں کہ یہ مودی حکومت کا کتنا بڑا فیصلہ ہے۔ذرائع کے حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ وزیر اعظم مودی نے میٹنگ میں تمام ممبران پارلیمنٹ کی کلاس لیتے پارلیمنٹ میں غیر حاضری کا مسئلہ اٹھایا ہے۔وزیر اعظم نے ارکان پارلیمنٹ سے کہا کہ اگر پارلیمنٹ سیشن چل رہا ہوگا، تو ممبران پارلیمنٹ سے فون کر کے ان کی موجودگی کے بارے میں پوچھا جا سکتا ہے،وزیر اعظم ان سے کبھی بھی بات کر سکتے ہیں، نہیں تو پی ایم او کی طرف سے ان کے پاس فون جا سکتا ہے۔وزیر اعظم مودی نے ممبران پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے سنگھ کی ایک مثال دی اور کہا کہ سنگھ کے ایک سینئر لیڈر کہا کرتے تھے کہ سنگھ بہت پھل پھول رہا ہے، بہت آگے بڑھ رہا ہے،لیکن کسی کو سنگھ کی شاخ میں جانے کا وقت نہیں مل رہا ہے، وہیں ممبران پارلیمنٹ بھی کام میں مصروف ہیں تو ان کو پارلیمنٹ میں آنے کا وقت نہیں ہے۔مرکزی وزیر اننت کمار نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے آنے والے دنوں کے پروگرام طے کئے۔6؍اپریل کو بی جے پی کے یوم تاسیس پر پورے ملک میں پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں تمام 11کروڑ کارکنوں کو سرگرم ہونا ہے، اس دن گرام پنچایت سے لے کر مرکز تک پروگرام ہوں گے، ان میں ممبران پارلیمنٹ ، وزراء ،لیڈران سبھی حصہ لیں گے۔اس دن تمام کارکنوں کو مودی حکومت کے کام کاج کی معلومات دی جائے گی، وہیں ایک گھنٹے کے لیے بی جے پی کارکنان صفائی مہم میں شرکت کریں گے۔وہیں شام کو بڑی ریلی کی جائے گی۔14؍اپریل کو بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کی سالگرہ پر یکساں معاشرے کی تشکیل کے لیے کام کیا جائے گا، وزیر اعظم کی طرف سے جن دھن اور دیگر اسکیموں کے ذریعہ غریبوں کی فلاح و بہبود کے لیے جو کام کئے گئے ہیں ،وہ سب کے سامنے رکھیں جائیں گے۔غور طلب ہے کہ یوگی آدتیہ ناتھ کے یوپی کے وزیر اعلی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے ہی وزیر اعظم نریندر مودی کے پرنسپل سکریٹری نرپیندر مشرا لکھنؤ میں ہیں، جس سے یہ صاف ہے کہ یوپی حکومت کے کام کاج پر پی ایم او کی براہ راست نظر رہے گی۔


Share: